منگل 28 نومبر 2023 - 16:56
یہودی عالم: نیتن یاہو کافر ہے، فلسطین کا الحاق حرام ہے

حوزہ/ ایک یہودی عالم نے ایک ٹی وی پروگرام میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو کافر قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک یہودی عالم نے ایک ٹی وی پروگرام میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو کافر قرار دیا ہے، ایک بزرگ یہودی مذہبی رہنما حایم سوویر نے کہا کہ تورات کے حکم کے مطابق فلسطین کا الحاق حرام ہے۔

اس الٹرا آرتھوڈوکس حریدی یہودی نے عرب آرٹی چینل کو بتایا: "ہم غزہ میں ہونے والے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں، جہاں اب تک 12,000 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، دنیا کے ممالک بالخصوص روس اور امریکہ کو چاہیے کہ وہ فلسطینی شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور اس قتل عام کو روکنے کے لیے بین الاقوامی فوج بھیجیں۔

انہوں نے مزید کہا : ہم جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ جنگ بندی عارضی ہے اور میں نے صہیونیوں کی طرف سے نئی دھمکیاں سنی ہیں کہ وہ غزہ کو تباہ کر دیں گے، غزہ میں فلسطینیوں کے گھروں کی تعمیر نو کی جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .